یونان نے 1.5 بلین یورو مزید قرض لے لیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ذرائع کے مطابق یونان نے ایک1.5 بلین یورو مزید قرض حاصل کرلیا جو کہ دس سال کے عرصے میں واپس کیا جائے گا.

اس ڈیل پر وزیر معاشیات نے دستخط کردئیے اور جلد ہی یہ رقم یونان کو مہیا کر دی جائے گی.

اس قرض کی خاص بات یہ ہے کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں اس حکومت نے قرض کم شرح سود پر حاصل کیا 1.5 یورو کا قرض 1.54 فیصد سود پر حاصل کیا گیا.

ذرائع کے مطابق یونان کو پانچ بلین قرض کی آفر کی گئی تھی لیکن  حکومت  نے صرف 1.5 بلین یورو قرض لیا ۔ یہ قرض مختلف قسم کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا جبکہ اس کا کچھ حصہ پچھلے قرضہ جات ادا کرنے پر بھی لگایا جائے گا ۔

گورنمنٹ نے 10 سالہ بانڈ جاری کرتے ہوئے یہ قرض حاصل کیا وزیر معاشیات کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں یونان کی معاشی حالت بہتر ہونے کی وجہ سے یونان کا وقار بحال ہوا ہے اور یہ قرض اسی بات کی نشاندہی کرتا ہے۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com