یونان: پولیس اور اسمگلرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اسمگلر ہلاک۔

  • 92
  •  
  •  
  •  
  •  
    92
    Shares

تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر” یانینہ” میں ڈرگ اسمگلر ز اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اسمگلر ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا  پولیس کے روکنے پر اسمگلرز نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کھول دی جس کے بعد پولیس نے بھی فائرنگ سے جواب دیا فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک اسمگلر جس کا تعلق البانیا سے بتایا جاتا ہے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو بھی فائر لگا۔

البانیا سے تعلق رکھنے والے  اسمگلرز نے گاڑی اور ڈرگز چھوڑ کر فرار ہونے کو ترجیح دی۔

پولیس نے ڈرگز اور گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور علاقے میں اسمگلرز کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق اسمگلرز کی تلاش میں مختلف ٹیمیں مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انھیں جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


  • 92
  •  
  •  
  •  
  •  
    92
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com