یونان: پیریاس کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی ماں پر چھریاں چلا دیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واقعہ پیریاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکی نے رات کو سوتے ہوئے اپنی ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا۔

ماں کی چیخ و پکار سننے کے بعد گھر میں موجود لڑکی کی دوسری بہن بھی جاگ گئی اور اس نے اپنی بہن کے ہاتھ سے چھری چھین کر ماں کی جان بچانے میں مدد کی ۔

ماں نے دوسری بیٹی سے کہا کہ وہ فوری طور پر ایکاو کو بلائے لڑکی نے ایکاو کو ٹیلیفون پر واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد فورا” ہی ایکاو کے نوجوان موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

جبکہ حملہ کرنے والی لڑکی کو بھی کچھ زخم آئے اور اسے بھی علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو عدالت  میں پیش کر دیا جسے عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا اور لڑکی کو ہر ہفتے عدالت میں حاضری دینے کے لیے کہا گیا ۔

لوگوں  کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ماں اور بیٹی میں چپقلش چل رہی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے بیٹی نے ماں پر چھریوں کے وار کیے  چپقلش کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com