یونان :ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے امتحان پاس کروانے میں مدد دینے والا شخص گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان پولیس کے مطابق انہوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اصول کے لیے دیے جانے والے امتحان کے مرکز کے آس پاس گاڑی میں گھومتا ہوا پایا گیا۔

مبینہ شخص امتحان سینٹر میں موجود ایک غیرملکی کو بذریعہ کیمرہ اور مائیک معلومات فراہم کر رہا تھا کہ کون سے سوال کا جواب کون سا ہےجب پولیس نے شک پڑنے پر مبینہ شخص کو گاڑی سے گرفتار کیا تو گرفتار ہونے والے شخص کی گاڑی سے گیارہ سمیں دو موبائل  کیمرہ اور مائیک برآمد کرلیے گئے۔

کمرہ امتحان میں موجود غیر ملکی کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق غیر ملکی شخص نے پندرہ سو یورو دینے کا معاہدہ کیا تھا جس کے عوض مبینہ شخص نے غیر ملکی کو تمام سوالات کے جوابات بتانا تھے۔

کمرہ امتحان سے گرفتار ہونے والے غیرملکی اور اس کی مدد کرنے والے شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ان دونوں پرمقدمہ چلایا جائے گا اور عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کیا سزا دی جاتی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com