یونان کا جھنڈا لہرانے پر ایک یونانی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

  • 75
  •  
  •  
  •  
  •  
    75
    Shares

تفصیلات کے مطابق یونان اور البانیا کے بارڈر پر ایک یونانی نوجوان” کوستاد ینوس کا چیوا” کو البانیا کی پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

کل 28 اکتوبر کے حوالے سے یونان میں ہر جگہ پر جھنڈے کو اپنے مکانات پر لگایا جاتا ہے تاکہ دوسری جنگ عظیم میں یونان کی جانب سے اٹلی کے آگے کھڑے ہونے کی یاد کو منایا جا سکے اسی حوالے سے آج “کوستا دینوسں” اپنے گاؤں” بلاٹ “کے قبرستان پر جہاں بہت سے لوگ جو 1940 کو مارے گئے دفن ہیں  پر جھنڈا لہرایا تو اسے البانیا کی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

البانیا کی پولیس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ کو ستادینوس نے پہلے خود ہوائی فائرنگ کی اور پھر پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے تبادلے میں فائر لگا اور وہ ہلاک ہوا۔

اس حوالے سے آج یونان میں البانیا کی ایمبیسی کے سامنے مظاہرہ بھی کیاگیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا اس حوالے سے یونانیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور کئی جگہوں پر البانیا سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کو زدوکوب بھی کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے یونان کے سفیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کیا گیا اور اس سے کہا گیا کہ اس واقعے کی جلد سے جلد تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات کرنے میں یونان کی پولیس کو بھی شامل کیا جائے۔

دوسری جانب یونان پولیس کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق ابھی تک اس بات کے شواہد نہیں مل سکے کہ” کوستادینوس” کی موت کس طرح واقع ہوئی۔


  • 75
  •  
  •  
  •  
  •  
    75
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com