یونان کریتی میں شدید بارشیں ایمرجنسی نافذ

  • 378
  •  
  •  
  •  
  •  
    378
    Shares

کریتی جزیرہ میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا بہت سے روڈ آمد ورفت کے لئے بند ہوگئے شدید بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے اور حالات کی سنگینی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایراکلیو، سے لٹن ،جانے والا روڈ بارشوں کے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عام ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا محکمہ موسمیات کی جانب سے عام لوگوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنی کار میں سفر کر رہے ہوں انہیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

کریتی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی سے رابطہ کیا جائے اور جو لوگ کسی بھی طرح سے سیلاب وغیرہ میں گھر چکے ہوں انکو نکالنے کے لیے یہ کمیٹی اقدامات کرے گی۔

محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مزید بارشوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔


  • 378
  •  
  •  
  •  
  •  
    378
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com