یونان: کچھ دکانیں اتوار کو پاسخا” والےدن بھی کھلی رہیں گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتوار 28 اپریل کو پاسخا” والے دن بھی کچھ دکانیں کھلی رہیں گی۔

دکانیں صبح گیارہ بجے سے لے کر رات 8 بجے تک کھلی ہونگی تاکہ پاسخا” والے دن لوگ زیادہ سے زیادہ خریداری کر سکیں اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھاسکیں۔

پاسخا والے دن یونان میں مختلف قسم کے فنکشن منعقد کیے جاتے ہیں اور لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پاسخا منانے کے لیے دور دراز سے جمع ہوتے ہیں۔

تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اس دفعہ پاسخا” والے دن بھی کچھ دکانیں کھلی رکھی جائیں گی جہاں سے لوگ خریداری کر سکیں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com