یونان کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے، دلچسپ حقائق

  • 88
  •  
  •  
  •  
  •  
    88
    Shares

یونان میں اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے ادارے ایلسٹیٹ کے مطابق یونان کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے یونان میں شرح پیدائش کم اور شرح اموات بڑھ رہی ہے۔

ایلسٹیٹ نے یہ اعدادوشمار دیمارخیو میں اموات اور پیدائش کے ریکارڈ سے حاصل کیے ہیں۔ ایلسٹیٹ کے مطابق اس سال 88553 بچوں نے جنم لیا جن میں سے 45686 لڑکے اور 42867 لڑکیاں پیدا ہوئیں۔جبکہ پچھلے سال 92898 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس سال شرح پیدائش میں 4.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو شرح اموات میں اس سال مزید اضافہ ہوا اس سال کل124501 اموات ہوئیں جن میں سے 63168 مرد اور 61333 عورتیں شامل ہیں جبکہ پچھلے سال کل 118792 اموات ہوئیں۔اور اس سال شرح اموات 4.8فیصد بڑھ گئیں۔

اس سال کل50138 شادیاں ہوئی جن میں سے 25163 شادیاں دفتری اور24975 شادیاں مذہبی طریقے سے ہوئیں۔ اور اس طرح دفتری شادیوں کی شرح میں 29.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ یونان کو اپنی آبادی میں بیلنس رکھنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان میں غیرملکیوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنا بھی ایک اچھا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔اس لئے کہ جو غیر ملکی یونان کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں ان کو یونان کی شہریت دینے سے یونان میں آبادی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔


  • 88
  •  
  •  
  •  
  •  
    88
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com