یونان کی پولیس انسانی سمگلنگ میں ملوث۔

  • 221
  •  
  •  
  •  
  •  
    221
    Shares

سی این این یونان کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں یونان کی پولیس بھی ملوث ہے۔

اس سلسلے میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے بتایا کہ یونان کی پولیس ترکی سے یونان میں داخل ہونے والے غیر ملکی تارکین وطن کو کس طرح پیسے لے کر یونان میں داخل کرواتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس گروہ میں ترکی کی پولیس بھی شامل ہے اور  دونوں طرف پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک رابطہ ہوتا ہے جس کی مدد سے غیر قانونی تارکین وطن کو یونان میں داخل کروایا جاتا ہے۔

یونان پولیس کے دو سینئر اہلکار اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں اور جب بھی ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ فلاں ایریا سے غیر ملکی تارکین وطن یونان کی حدود میں داخل ہورہے ہیں تو وہاں سے پولیس کی ڈیوٹی ختم کر دی جاتی ہے اور دوسرے علاقوں میں لگادی جاتی ہے اگر یورپین مبصرین یا یونان کی اعلی قیادت باڈر سکیورٹی چیک کرنے کے لئے جائے تو اس دن ترکی میں متعلقہ افراد کو منع کر دیا جاتا ہے کہ وہ باڈر سے غیر قانونی تارکین وطن کو یونان میں داخل نہ کروائیں۔

گرفتار ہونے والے دو پولیس اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ایک غیر قانونی شخص کو یونان میں داخل کروانے کا معاوضہ 150 یورو سے لے کر 200یورو تک لیا جاتا ہے۔

یونان میں اعلی سطح پر یہ انکوائری جارہی ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں یونان پولیس کے کون کون سے اہلکار شامل ہیں اور پتا چلنے پر ان کو کڑی سزا دی جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


  • 221
  •  
  •  
  •  
  •  
    221
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com