یونان کے بینک مشکلات کا شکار۔

  • 47
  •  
  •  
  •  
  •  
    47
    Shares

یورپئین سینٹرل بینک کے ایک ٹیسٹ کے مطابق یونان کے بینکوں میں تیس دن کے لیے اگر بحران آجائے تو اس کو کور کرنے کے لیے رقم 100 فیصد سے کم ہے۔

آج صبح یورپیئن سینٹرل بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ٹیسٹ جسے لیکویڈیٹی ٹیسٹ کہتے ہیں اس میں یونان کے بینک 100فیصد سے بھی کم ہیں جبکہ دوسرے یورپین ممالک میں بینک 145 فیصد پر ہیں۔

اگر آسان الفاظ میں دیکھا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جب مشکل حالات پیش آئیں گے اور بینک دباؤ کا شکار ہونگے تو یونان کے بینکوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں کے وہ تیس دن تک اپنا بچاؤ کر سکیں۔

یہ سسٹم 2011 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس کو آہستہ آہستہ 2016 میں رائج کیا گیا اب یہ سسٹم 2018 سے کام کر رہا ہے۔اور تمام یورپین ممالک کو اس کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔

بدھ کے روز سے پیدا ہونے والے سٹاک ایکسچینج کے بحران کے بعد یونان کے بینکوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جس سے نکلنے کے لئے گورنمنٹ اور بینکوں کے سربراہان بہت زیادہ تگ ودو کر رہے ہیں۔


  • 47
  •  
  •  
  •  
  •  
    47
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com