یونان کے سکولوں میں اوقات تبدیل کرنے پر غور

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

وزارت تعلیم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یونان کے اسکولوں میں کلاسز کا آغاز 11ستمبر سے ہو رہا ہے۔ لیکن وزارت تعلیم سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

 اس وقت سکول صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ پرکھلتے ہیں اور اب غور کیا جا رہا ہے کہ سکول 9 بجے کھلیں۔

 واضح رہے کہ یونان میں تعلیمی سال کا آغاز 1 ستمبر سے ہوتاہے اور 31 اگست کو یہ سال ختم ہوتا ہے۔

اس سال میں گیارہ ستمبر سے لیکر 15 جون تک باقاعدہ کلاسز ہوتی ہیں اور 15 جون سے لے کر اکتیس اگست تک گرمی کی چھٹیاں ہوتی ہیں

۔تعلیمی سال کو تین ماہ کے تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جسے سمسٹر سسٹم کہتے ہیں پہلا سمسٹر 11ستمبر سے لے کر 10 دسمبر تک رہتا ہے اسی طرح دوسرا سمسٹر 11 دسمبر سے دس مارچ تک رہتا ہے جبکہ تیسرا سمسٹر 11۔مارچ سے لے کر10 جون تک چلتا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نمائندے کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی صرف وزارت تعلیم کی جانب سے فرمان جاری ہونے کے بعد ہو سکتی ہے۔


  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com