یونان کے شہر لامیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جگڑا چار شدید زخمی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے شہر لامیا میں واقع جیل میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں چار قیدی شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں چار قیدی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

جن میں سے ایک کو سینے پر اور دوسرے کو پیٹ کے نیچے زخم آئے ہیں اور دو کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

چاروں قیدیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق لڑائی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو جلد ہی  اس چیز کا پتا لگائے گی کہ قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی اصل وجہ کیا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com