یونان کے وزیر خارجہ نیکوس کوجیاس نے استعفیٰ دے دیا۔

  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

یونان کے وزیر خارجہ نیکوس کوجیاس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا گیا اور  وزیر اعظم الیکسس چپراس نے استعفیٰ قبول بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیکوس کوجیاس نے اپنے استعفے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے کی وجہ اس کے تعلقات ہیں جوکہ وزیر دفاع کے ساتھ اچھے نہیں تھے۔اور کئی معاملات پر وزیر دفا ع اور وزیر خارجہ میں سخت اختلافات پائے جاتے تھے۔

وزیر اعظم الیکسس چپراس نے استعفیٰ قبول کرلیا اور میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ ایک دکھتے ہوئے دل کے ساتھ قبول کیا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ میں نیکوس کا تہ دل سے شکرگزار ہوں جس نے تین سال ہماری راہنمائی کی اور مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم الیکسس چپراس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ گورنمنٹ کی باقی ماندہ مدت کے لیے وزارت خارجہ اپنے پاس رکھیں گے اس کا مقصد انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وہ بذات خود دیکھنا چاہتے ہیں۔جن میں ترکی اور مقدونیہ کے معاملات بھی شامل ہیں۔انہوں نےمزید کہاکے برسلز جانے سے 15 منٹ پہلے میں نے نیکوس کا استعفیٰ قبول کیا ہے اور باقی ماندہ فیصلے برسلز سے واپسی پر کیے جائیں گے۔

حزب اختلاف کی جانب سے الکسس چپراس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے معاملات کو چلنے نہیں دے رہے تھے کیونکہ ان کا وزارت دفاع کی جانب زیادہ جھکاؤ ہے۔

وزیر اعظم الیکسس چپراس کا کیا کہنا تھا آپ اس ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔


  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com