یونان کے پبلک مقامات پر فری انٹرنیٹ ملے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان میں پبلک مقامات اور ٹورسٹ مقامات کے علاوہ  بسوں، ٹرالی بسوں اور ٹرینوں میں فری انٹرنیٹ مہیا کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

جن مقامات پر ٹورسٹ زیادہ جاتے ہیں ایسے تمام مقامات پر فری وائی فائی انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا اس منصوبے پر ابتدائی طور پر گیارہ 11.5 ملین یورو خرچ ہونگے جسے بعد میں بڑھا کر 14.5 ملین یورو کر دیا جائے گا اس منصوبے کا مقصد سیروسیاحت کے لیے آنے والے افراد کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بسوں اور ٹرینوں کے علاوہ پبلک مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

اس سے پہلے بھی اس طرح کا ایک منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے تحت چھ سو مقامات پر فری انٹرنیٹ دیا جانا تھا لیکن وہ ناکام ہوگیا تھا اب ڈیجیٹل پالیسی نامی ادارے کے تحت یہ نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ یونان میں ٹورزم کو پروموٹ کیا جاسکے۔

اس منصوبے کے تحت بسوں اور ٹرینوں میں 80 افراد بیک وقت انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے اور تقریبا ایک گھنٹے بعد خود بخود ہی کنکشن ختم ہو جائے گا۔ یہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے کسی بھی خاص کوڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com