یونان کے دو ساحل دنیا کے 50 خوبصورت ترین ساحلوں میں شامل۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بگ سیون ٹریولز نامی ویب سائٹ کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ سروے میں میں یونان کے دو ساحلوں کو دنیا کے 50 خوبصورت ترین ساحلوں کی لسٹ میں جگہ مل گئی۔

بگ سیون ٹریولز نامی ویب سائٹ جو کہ سیاحت کے بارے میں سروے کرتی رہتی ہے  اس ویب سائٹ کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں پوری دنیا سے لوگوں کی رائے لی گئی کہ دنیا کے خوبصورت ترین ساحل کون کون سے ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزارنا پسند کریں گے۔

اس سروے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے یونان کے دو ساحلوں کو پسند کرتے ہوئے ان ساحلوں کو 50 خوبصورت ترین ساحلوں کی لسٹ میں شامل کر دیا۔

ان میں سے پہلا ساحل میکونوس میں ہے اس کا نام پسارو ہے جو مشہور  زمانہ ساحل ہے جو اپنی خوبصورتی اور سفید ریت کی وجہ سے مشہور ہے اسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔

دوسرے نمبر پر جس ساحل کو لوگوں نے زیادہ پسند کیا اس کا نام ایلافونیسو ہے جو کہ کریتی میں واقع ہے یہ ساحل اپنے کرسٹل کلیئر پانیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

وزارت سیاحت و تفریح کا کہنا ہے کہ یونان کے دو ساحلوں کو دنیا کے خوبصورت ترین ساحلوں کی لسٹ میں جگہ ملنا یونان کے لیے فخر کی بات ہے اور اس سے ٹورزم کو مزید تقویت ملے گی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com