یونان: گاڑی میں سگریٹ پینے پر 1500 یوروجرمانہ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کی وزارت صحت نے نے پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور حضرات کو سگریٹ پینے سے منع کردیا ۔ دوران ڈیوٹی سگریٹ پینے والے ڈرائیور حضرات کو 1500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا.

وزارت صحت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بسوں ٹیکسی اور دوسری پبلک ٹرانسپورٹ چلاتے ہوئے ڈرائیور حضرات کو سگریٹ پینے سے منع کردیا گیا۔ سگریٹ پیتے ہوئے پکڑے جانے پر پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو 1500 یورو تک جرمانہ اور ایک مہینے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس لے لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ذاتی گاڑی چلاتے ہوئے اگر گاڑی میں کوئی 12 سال سےکم عمر کا بچہ موجود ہو ا اور ڈرائیور سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے بھی 1500 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔

دوسری صورت میں اگر ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہوا کوئی شخص بھی سگریٹ پی رہا ہو اور اسی گاڑی میں کوئی 12 سال سے کم عمر کا بچہ بھی موجود ہو تو اس صورت میں بھی ڈرائیور کو 1500 یورو جرمانہ اور لائسنس واپس لے لیا جائے گا۔

اس نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے اور کل سے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا مقصد لوگوں کی صحت کی حفاظت کرنا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com