۔25000 بے روزگار لوگوں کو نوکریاں دینے کا منصوبہ

  • 62
  •  
  •  
  •  
  •  
    62
    Shares

تفصیلات کے مطابق اوآعد کی جانب سے 25 ہزار لوگوں کو نوکریاں دینے کا پلان ترتیب دے لیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے تین منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔

۔   1    ۔پہلا منصوبہ 5000 نوجوانوں کے لئے ہے جس کے مطابق 22 سال سے لیکر 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کو جن کے پاس یہاں مختلف قسم کی ڈگریاں ہیں انکو گورنمنٹ کے اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اوآعد مدد کرے گا۔

۔2  دوسرے منصوبے کے مطابق 5000 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اور گورنمنٹ کے تعاون سے قرضے دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اس میں 15000 سے لے کر 20000 تک قرضے دیے جائیں گے۔

۔3   تیسرے منصوبے کے مطابق ان مالکان کو مالی مدد فراہم کی جائے گی جنہوں نے اوآعد سے بے روزگار افراد کو اپنے کام کیلئے لیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ امداد ان مالکان کو دی جائے گی جنہوں نے اپنے کارخانے یا فیکٹری میں یا اپنی دوکان وغیرہ میں کسی بھی فرد کو اوآعد سے جون کے مہینے سے پہلے پہلے لیاہوگا۔اس منصوبے سے 15 ہزار لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔


  • 62
  •  
  •  
  •  
  •  
    62
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com