۔28 اکتوبر یونان میں “نہیں” کی یاد منانے کا دن۔

  • 129
  •  
  •  
  •  
  •  
    129
    Shares

۔28اکتوبر کو ہر سال یونان میں” نہیں “کا دن منایا جاتا ہے اگر تاریخ کے اوراق کو پڑھا جائے تو 28اکتوبر 1940 کو یونان نے اٹلی کے آگے” نہیں” کیا.

بےشک اس کی وجہ سے یونان کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑی اور بہت سے لوگوں کی جانوں کا زیاع ہوا لیکن یونان کے لوگ اسے اپنی فتح قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے ظلم کے آگے “نہیں” کیا۔

تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ 1940 میں اٹلی نے یونان سے یہ کہا کہ وہ اٹلی کو اپنی بندرگاہیں ائیرپورٹ اور مخصوص جگہیں دے دے تاکہ وہ یونان کے ذریعے راستے افریقہ تک پہنچ سکیں اور جب افریقہ تک پہنچ جائیں تو ان کو اپنی افواج کے لیے سپلائی لائن میسر آ سکے اس سلسلے میں 28 اکتوبر 1940 کو اس وقت کے اٹلی کے سفیر نے یونان کے صدر “میتاکسا” کوایک خط دیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ یا تو یونان اٹلی کی افواج کو یونان میں داخل ہوکر آگے افریقہ جانے کی اجازت دے دی ورنہ جنگ کے لیے تیار ہو جائے۔

اس وقت کے صدر “میںتاکسا” نے کہا کہ نہیں نہیں نہیں یونان کسی صورت اٹلی کی افواج کو یونان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

28اکتوبر کو اسی نہیں کی یاد منائی جاتی ہے اور یونان کے بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے حق کی بات کرتے ہوئے ظلم کےآگے جھکنے سے انکار کر دیا۔

اور یہی وجہ ہے کہ آج اٹلی کے صدر نے یونان کے لوگوں سے معافی مانگی۔


  • 129
  •  
  •  
  •  
  •  
    129
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com