جزیرہ زاکنتھوس کےعلاقےنوایو کے ساحل پر لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد زخمی۔

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ذاکنتھوس جزیرہ میں نوایو کے ساحل کے پاس لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ذاکنتھوس کے سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈکاعملہ گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

زخمی ہونے والوں میں ایک عورت بہت زیادہ زخمی ہوئی ہے جس کی عمر 34 سال ہے اور اس کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اس کا شوہر اور بچے بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے اس ساحل پر جانے کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ اس کی مکمل طور پر چیکنگ کی جاسکے اور کسی بھی لینڈ سلائیڈنگ سے بچا جا سکے۔اس غرض سے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا یہ ساحل وزٹرز کے لئے محفوظ ہے یا اس پر جانا خطرناک ہے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com