تارکین وطن کو کیمپوں کے بجائے بحری جہازوں میں رکھا جائے! اٹلی ، آسٹریا

تفصیلات کے مطابق اٹلی اور آسٹریا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جو بھی غیر قانونی تارکین وطن یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں ان کو سیاسی پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آنے تک بحری جہازوں پر رکھا جائے۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں جیسے اٹلی کی لینگا اور آسٹریا کی آزاد لوگوں کی جماعت کا پہلے ہی کہنا تھا کہ جو بھی غیر قانونی تارکین وطن یورپین یونین میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں ان سب کو واپس افریقہ بھیج دیا جائے اور جب تک ان کی سیاسی پناہ کا فیصلہ نہ ہو انھیں یورپین یونین میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔

آسٹرین وزیر داخلہ خیربٹ کلک نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی طرح سے یورپین یونین کی حدود میں داخل ہو جائیں تو انھیں واپس بھیجا جائے جب تک ان کے کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اور ماتیو سلوینی نے اسکی بات کی حمایت کی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com