ایرپوٹ پر خاتون کوکین سمگل کرتی پکڑی گئی۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک عورت جس کی عمر 53 سال ہے اور اس کا تعلق فن لینڈسے ہے اس کو ایتھنز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایلیفتیریوز وینیزیلوس سے کوکین سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس نے یہ کوکین شیمپو کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی تلاشی لینے پر اس سے تقریبا دو کلو کوکین برآمد ہوئی۔

مزید تحقیق کرنے کے بعد پولیس نے اس کے ساتھی جس کو یہ کوکین پہنچائی جانی تھی اسے بھی کا تو پتیسیا سے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والے شخص کی عمر 51 سال ہے اور اس کا تعلق نائجیریا سے بتایا جاتا ہے۔

جب کہ اس سارے واقعے کے پیچھے ماسٹرمائنڈ کی ابھی تک تلاش جاری ہے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com