کیفیسیا میں 33 سالہ عورت کو 15 فائر لگے

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی رات کو ہلاک ہونے والی 33 سالہ عورت کے جسم میں پندرہ فائر لگے اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فائر کلاشنکوف سے کیے گئے تھے۔

ہلاک ہونے والی عورت کو عدالت کی جانب سے کئی بار سزا ہو چکی تھی۔یہ عورت ایک قتل میں بھی ملوث تھی اور کئی قسم کی چوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھی

پولیس کے معتبر ذرائع کے مطابق عورت کا تعلق رات کے ایک جانے پہچانے نام سے ہے اور اس عورت کے قتل کے پیچھے بھی رات کے گروہوں میں سے کسی ایک کا ہاتھ ہے۔

قتل کی واردات ایتھنز کے ایک علاقے کیفیسیا میں ہوئی جہاں پارکنگ میں اس پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا گیا۔

اردگرد رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے منگل کی رات کو فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق معلوم کئے جا سکیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com