تھیسلونیکی میں غیر قانونی تارکین وطن کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق میگاس الیکسندرو روڑ تھیسلونیکی پر غیرقانونی تارکینِ وطن نے احتجاج کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یونان میں ہر جگہ آزادی سے آنے جانے کی سہولت جلد فراہم کی جائے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب غیر قانونی تارکین وطن اس طرح کا احتجاج کررہے ہیں کچھ دن پہلے بھی اسی طرح کا احتجاج ہوا تھا۔

غیر قانونی تارکین وطن کا مطالبہ ہے کہ انھیں جلدی سے جلدی سیاسی پناہ دی جائے تاکہ وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح یونان میں رہ سکیں ۔

پولیس کی جانب سے جب انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com