نیو نازی گروہ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے وزیراعظم الیکسس چپراس

وزیر اعظم الیکسس چپراس کا کہنا ہے کہ نیو نازی گروہ کو قانون سے کوئی بالاتر نہیں کرسکتا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار الیکسس چپراس نے واگیلی سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا ۔

یاد رہے کہ واگیلی کچھ دن پہلے نیو نازی گروہ کی زیاتی کا شکار ھوا تھا اور اسے مارا پیٹا گیا تھا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں قانون کی بالادستی ہے اور کوئی بھی گروہ قانون سے بالاتر نہیں ہے یہاں ہر ایک شخص کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے لیکن کوئی بھی کسی دوسرے پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا اور قانون کا احترام کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com