یونان کی شہریت کے حوالے سے بڑی خبر۔

یونان کی وزارت داخلہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ستمبر کی 27 تاریخ سے ایک ٹیلی فون سروس شروع کی جارہی ہے جو شہریوں کو شہریت کے متعلق معلومات دے گی۔

یہ ٹیلی فون سروس ان لوگوں کے لیے ہوگی جنہوں نے یونان میں شہریعت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں یا نئی درخواستیں دینا چاہتے ہیں۔

آج وزارت داخلہ کی طرف سے باقاعدہ اعلان میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور اس سے متعلقہ لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے یہ ٹیلی فون سروس شروع کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس ٹیلی فون سروس پر سوموار سے لے کر جمعہ تک 10:00 سے لے کر 13:00 بجےتک کال کر سکتے ہیں

نمبر یہ ہے00302131361919

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com