ایتھنز کے بہت سے حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل

ایتھنز میں طوفانی بارشوں اور ہواؤں کی وجہ سے بہت سے حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آج صبح ایتھنز کے مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت بجلی کی تاروں پر گرے تھاجس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ان علاقوں میں  معروسی، اراکلیو، نیا یونیا  وغیرہ شامل ہیں۔بعد ازاں ان درختوں کو ہٹا کر بجلی کی فراہمی بحال کی گئی۔

اس وقت ایتھنز کے جنوبی حصوں میں سے بہت سے حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جسے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رھے کہ اس وقت یونان میں تیز بارشوں اور طوفان کی کیفیت ہے اور پورا ملک اس سخت موسم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com