اوروپو” میں لوگوں کو گھر چھوڑنے کا حکم۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ لوگ جو ندی نالے کے ساتھ گھروں میں رہ رہے ہیں وہ اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اس لئے کہ کل شدید بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔

دیمارخیو” نے فون نمبرز جاری کردیئے ہیں جن پر کال کرکے’ اوروپو “کے رہائشی اپنی مشکلات بتا سکتے ہیں نمبر یہ ہیں.

2295320306 اور2295320303

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کو پچھلے چوبیس گھنٹوں میں فون کالز موصول ہوئیں جن میں شہریوں نے مدد کے لیے اپیل کی

280 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا سڑکوں پر گرے ہوئے درختوں کو ہٹا کر یا کاٹ کار اکثر سڑکیں آمدورفت کے لئے بحال کر دی گئیں۔

دیمارخوس اورو پو نے فائر بریگیڈ اور دیمارخیو کے درمیان اشتراک کے لئیے اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی کی جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com