میٹرو میں سفر کرنے کے لئے کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر غور۔

ایتھنز میں جولوگ میٹرو پر سفر کرنا چاہتے ہوں عنقریب وہ اپنے کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکیں گے اس سلسلے میں ویزا کریڈٹ کارڈ کے صدر اور گورنمنٹ آف یونان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو پھر لوگوں کو سہولت دی جائے گی کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ میٹرو میں سفر کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے اور اس طریقہء استعمال میں ان کو ٹکٹ کے مقابلے میں کم رقم ادا کرنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اس وقت یہ سسٹم بڑی کامیابی سے کام کررہا ہے اور وہاں پر برطانیہ کی گورنمنٹ نے اس سلسلے میں نہایت ہی اہم اقدامات کیے ہوئے ہیں اس طریقہ کار میں گورنمنٹ کو سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جو بھی آمدن ہوتی ہے وہ ڈائریکٹ گورنمنٹ کے خزانے میں چلی جاتی ہے۔

برطانیہ میں جاری اس سسٹم کو سامنے رکھتے ہوئے یونان کی گورنمنٹ بھی ٹرائل کے طور پر ایتھنز میں یہ طریقہ کار استعمال کرنا چاہتی ہے اس کے بعد تھیسلونیکی میں بھی اس سسٹم کو استعمال کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ویزا کریڈٹ کارڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ یورپ سے اور ممالک نے بھی اس سلسلے میں ویزا کریڈٹ کارڈ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

اس طریقہ کار میں سب سے زیادہ ٹوریسٹ مستفید ہو سکتے ہیں جو اپنے ملکوں سے یونان میں آ کر کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com