یونان کے ایک سائنسدان نے کینسر کا علاج دریافت کر لیا۔

یونان کے ایک سائنسدان جس کا نام” کارادیمترس”  ہے اوروہ انگلینڈ کے امپیریل کالج میں پروفیسر ہیں اس نے اور اس کی ٹیم نے مل کر کچھ ایسے سیلز ایجاد کیے ہیں جو کہ کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

“کارادیمترس” اور اس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ سیلز کینسر کے ساٹھ فیصد سیلزکو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سیلز کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ نوّے فیصد زیادہ دیر قائم رہتے ہیں اور کینسر کے سیلز کو دوبارہ پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

ان سیلز کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اس وقت کینسر کے لیے استعمال ہونے والی تمام دوائیوں سے کم قیمت میں دستیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر حضرات اور سائنسدان جو کینسر پر ریسرچ کر رہے ہیں اس خبر کو سن کر بہت پرجوش ہیں اور وہ کینسر کے علاج میں اس دریافت کو سنگ میل کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com