ایک ماہ میں 5400 تارکین وطن یونان میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں سمندراور خشکی کے راستے یونان میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 5400تک پہنچ گئی جو کہ پچھلے کسی بھی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

یورپی یونین اور یونان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود مہاجرین کی آمد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

اگر 2017کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو 2017 میں کل23783  تارکین وطن یونان میں داخل ہوئے جبکہ 2018 میں نو مہینوں کے دوران 35626 تارکین وطن یونان میں داخل ہوے۔

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com