بڑی مقدار میں چرس لاتا ہوا ایک شخص اراکلیو کے قریب گرفتار۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کو ایک کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے ایک شخص کو بھاری مقدار میں چرس لاتے ہوئے اراکلیو کے قریب گرفتار کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص چرس کی بھاری مقدار اراکلیو میں لے کر داخل ہونا چاہتا تھا جبکہ پہلے سے معلومات رکھتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے سڑک کو بلاک کیا ہوا تھا اور جونہی وہ وہاں پہنچا پولیس نے اسے گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں۔

گرفتار ہونے والے شخص کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اس سے پہلے بھی منشیات کے کاروبار سے وابستہ تھا اور بڑی مقدار میں چرس اور دوسری منشیات ایراکلئیو شہر اور ایتھنز میں منتقل کر چکا تھا۔

گرفتار شدہ شخص کو سوموار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com