یونانیوں کو امریکہ کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں۔

امریکہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونان کے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر امریکہ کا ویزا لینے سے چھوٹ دی جارہی ہے۔

ویزا ویور پروگرام جو کہ ہر سال ریویو کیا جاتا تھا اب اس میں یونان کو مستقل طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ اور یونان کے لوگ جب چاہے بغیر ویزا کے امریکہ میں داخل ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ بغیر ویزا کے یونان کے لوگوں کو صرف امریکہ میں جانے کی اجازت ہوگی اور وہاں 9 مہینے تک رہ سکیں گے 9 مہینے کے اندر اندر انھیں واپس آنا پڑے گا اور پھر دوبارہ سے نو مہینے کے لیے جاسکیں گے۔لیکن یہ چھوٹ وہاں پر جاکر کام کرنے کے لیے نہیں ہوگی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ویزے کی چھوٹ ملنا دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com