ترکی کے وزیر خارجہ نے یونانی سفیر سے وضاحت طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے یونانی سفیر سے یونان کے سابق وزیر خارجہ کے بیان پر وضاحت طلب کرلی۔جس میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سمندری پانیوں پر یونان کا حق 12کلومیٹر دور تک ہے جس پر ترکی نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو صلح صفائی سے حل کرنا چاہتے ہیں مگر یونان کی جانب سے اس طرح کی بیان بازی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یونان کی جانب سے گاہے بگاہے اس طرح کے بیان دیئے جاتے رہتے ہیں جن کا ترکی بھرپور جواب دے گا۔اور ترکی کی سمندری حدود میں کسی بھی ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com