کوالا میں انسانی سمگلر پکڑا گیا۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک 32 سالہ انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیاگیا۔جب کوالا کے نزدیک چیکنگ کے دوران پولیس نے 32 سالہ شخص کو رکنے کے لیے کہا تو اس نے سپیڈ بڑھا دی۔

پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور آخرکار اسے کوالا کے نزدیک پکڑ لیا جب اس کی کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 7 غیر ملکی بھی برآمد ہوئے جو کہ غیر قانونی طور پر یونان میں لائے گئے تھے۔

وہ کار جو اس 32 سالہ شخص کے استعمال میں تھی جب اس کی تفصیلات معلوم کی گئیں تو پتہ چلا کہ یہ کار 15اکتوبر سے چوری کی گئی ہے۔

۔32 سالہ شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ برآمد ہونے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com