لیبیدا کی” خاندان کی طرف سے پولیس کو 30 گاڑیاں گفٹ۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لیبیداکی خاندان کی طرف سے پولیس کو 30 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔

لیبیدا کی خاندان کے” میخالی لیبیداکی” کچھ عرصہ پہلے اغوا ہو گئے تھے میخالی کی بازیابی میں یونان پولیس نے بہت اہم کردار ادا کیا اور میخالی کو بازیاب کروایا پولیس کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے لیبیداکی خاندان نے پولیس کو 30 گاڑیوں کا تحفہ دیا۔

شہریوں کی حفاظت کے ادارے کی سربراہ” او لگا ییروواسیلی” نے گاڑیوں کا تحفہ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور اغوا برائے تاوان کے تمام واقعات پر بڑی خوش اسلوبی سے قابو پایا اور اغوا ہونے والے افراد کو بازیاب کروایا گیا۔

اس موقع پر” اولگا”نے لیبیداکی خاندان کا اور خاص طور پر میخالی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com