اٹلی کا صدر یونانیوں سے معافی مانگے گا۔

ایوان صدر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونانی صدر کی دعوت پر آنے والے اٹالین صدر یونانیوں سے معافی مانگیں گے اٹلی کی صدر کا یونانیوں سے معافی مانگنے کی وجہ دوسری جنگ عظیم ہے جو کہ “مسولینی “کی جانب سےیونانیوں پر تھونپی گئی۔اور بہت سے یونانیوں کو قتل کردیا گیا اور معاشی طور پر یونان کو کمزور کیا گیا۔

۔28 اکتوبر کو تھیسلونیکی میں ہونے والی پریڈ میں یونان کے صدر “پاولوپولو” کی جانب سے اپنے ہم منصب اٹالین صدر”سرجیو ماتاریلا “کو پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا اٹالین صدر پریڈ دیکھنے کے ساتھ ساتھ یونان کی عوام سے معافی بھی مانگیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اٹلی کی جانب سے کوئی بھی اعلیٰ شخصیت یونان کی عوام سے معافی مانگے گی۔

پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

اس سے پہلے2011 میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں اس وقت کے صدر” کارالو پاپولیا” کو تقریب چھوڑکر جانا پڑا تھا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com