پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کا حملہ۔

تفصیلات کے مطابق ایتھنز لامیہ روڈ پر واقعہ پٹرول پمپ پر دو ڈاکو نے حملہ کرتے ہوئے لڑکی سے 350 یورو چھین لیے۔

لامیہ نیوز کے مطابق ڈاکو پیدل پٹرول پمپ میں داخل ہوئے اور پستول اور لوہے کی کسی چیز کی مدد سے لڑکی کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے پٹرول پمپ میں موجود تمام کیش لے کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

لڑکی نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد اچھے طریقے سے گر یک زبان نہیں بول سکتے تھے جس کی مدد سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ڈاکو غیر ملکی تھے۔

ڈاکو کے چلے جانے کے بعد لڑکی نے فورا پولیس کو کال کی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے پہلے ڈاکو وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔

پولیس نے پورے علاقے میں ڈاکوؤں کو تلاش کیا لیکن ابھی تک پولیس کے لئے ڈاکڈاک کو پکڑنا ممکن نہیں ہوسکا۔

ڈاکوؤں کی تلاش ابھی تک پورے علاقے میں جاری ہے اور مختلف ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں کہ کسی طرح سے ان دو غیرملکیوں کو پکڑا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com