کل یکم نومبر سے دکانوں پر ڈسکاؤنٹ دینے کا سلسلہ شروع۔

تفصیلات کے مطابق کل یکم نومبر سے خزاں کے لیے ڈسکاؤنٹ دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جو پورےیونان میں یکم نومبر سے لے کر 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

کئی دکانوں پر 40 سے 50 فیصد تک بھی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا تاکہ گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے اور گاہکوں کو مائل کیا جائے کہ وہ بھاری مقدار میں چیزیں خرید سکیں۔

اس سلسلے میں چار نومبر اتوار کے دن بھی زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں گی جو گیارہ بجے سے لے کر چھ بجے تک کھلیں گی لیکن دکانداروں کے لیے ضروری نہیں کہ وہ دکان ہر صورت میں کھلی رکھیں یہ دکاندار پر ہے کہ اگر وہ دکان کھولنا چاہیں تو کھول سکتے ہیں اگر بند رکھنا چاہیں تو بند رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یونان میں ہر سال نومبر کے مہینے میں اس طرح کے ڈسکاؤنٹ دئیے جاتے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی خریداری میں شرکت کر سکیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com