پناہ گزینوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی کانفرنس اچھا اقدام ہے: اینجلا مرکل

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی کانفرنس ایک اچھا اقدام ہے جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا پناہ گزینوں کے مسئلے سے کیسے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس ماروکو میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا کئی مغربی ممالک نے بائیکاٹ کر دیا ہے جن ممالک نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے امریکہ، آسٹریا اور پولینڈ شامل ہیں۔

جرمنی اس کانفرنس کی حمایت ہر ممکن طریقے سے کر رہا ہے اور جرمنی کی کوشش ہے کہ اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ ممالک حصہ لے کر پناہ گزینوں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیں۔

پناہ گزینوں کے مسئلے سے متاثر ہونے والے ممالک میں جرمنی سب سے آگے ہے اور جرمنی نے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

انجیلا مرکل کی حکومت کے اس اقدام کو جرمنی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو انہوں نے پناہ گزینوں کو کھلے عام ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

اگر اقوام متحدہ کی منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ممالک کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو یہ جرمنی کے لئے ایک اچھا شگون ہوگا اور اس کانفرنس کے بعد اگر یورپی ممالک میں کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو جرمنی میں موجود پناہ گزینوں کو دوسرے ممالک میں بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com