ایتھنز میں فرانس کے ایک انسٹیٹیوٹ پر حملہ۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کی صبح کو کچھ حملہ آوروں نے فرانس کے انسٹیٹیوٹ پر (جو کہ ایتھنز میں واقع ہے) حملہ کیا اور انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ پر سرخ رنگ پھینک کر اور کچھ حروف لکھ کر غائب ہو گئے۔

پولیس نے اس حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی پانچ کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

حملہ آور گروہ کے بارے میں ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے یا حملہ کرنے کا مقصد کیا تھا.

پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تاکہ باقی ماندہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com