کیلیفورنیا جل رہا ہے۔نو افراد آگ میں جل کر ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا جس میں نو افراد جل کر ہلاک ہو چکے ہیں اور 35 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

حکام نے 250000 افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہہ دیا  ہے تا کہ وہ آگ سے محفوظ رہ سکیں اس لیے کہ ان کے گھروں تک آگ کے پہنچنے میں زیادہ دیر باقی نہیں ہے۔

آگ بجھانے میں تقریبا 3200 فائر فائٹر حصہ لے رہے ہیں مگر ابھی تک آگ کے 20 فیصد حصے پر قابو پایا جا سکا ہے۔

نقل مکانی کرنے والوں میں ہالی ووڈ کے اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہیں جن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

واضح رہے کہ آگ جمعرات کو لگی تھی جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا آگ تقریبا چار لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے اور اس کی شدت میں ہر آنے والے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آگ کی وجہ سے کئی دلخراش مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں روتے ہوئے افراد اپنے گھروں سے نکل کر دوسرے مقامات پر جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ امریکن ہوں کام آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد ہم بات پر قابو پا لیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com