ترک کوسٹ گارڈ نے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 51 افراد کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی کوسٹ گارڈ نےجنوب مغربی صوبے” مگلا “کےشہر” فتیبے” کے قریب 42 غیر قانونی تارکین وطن کو جو کہ یونان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے گرفتار کر لیا۔

کوسٹ گارڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 31 افراد کا تعلق فلسطین سے ہے جبکہ 11 افراد کا تعلق شام سے ہے۔

ایک اور کارروائی میں کوسٹ گارڈ نے” بودرم” شہر کے قریب 9 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ان میں سے 5 کا تعلق شام سے ہے جبکہ 4 کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

ان افراد میں 4 ایجنٹ بھی شامل ہیں جو کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں ترک کوسٹ گارڈ نے گرفتار ہونے والے تمام افراد کو استنبول منتقل کردیا اور چار ایجنٹوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com