کل ایتھنز میں بسیں اور ٹرینیں نہیں چلیں گی۔

کل28 نومبر کو ایتھنز میں آپ کو سفر کے لیے بس دستیاب نہیں ہو گی اس لیے کہ بسوں پر کام کرنے والے تمام ورکرز ہڑتال کریں گے۔

ہڑتال 28 نومبر کو صبع5:00 بجے سے لے کر 9:00 بجے تک  اور رات 9بجے سے ساری رات جاری رہے گی اس دوران ایتھنز میں تمام روٹس پر چلنے والی بسیں اور ٹرینیں بند ہو نگی۔

ہڑتال کا مقصد ورکرز کا اپنے مطالبات منوانا ہے جس میں سب سے بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ گورنمنٹ نے مطالبات ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک غور و خوص جاری ہے اور جب تک یونان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ممکن دکھائی نہیں دیتا

دوسری طرف ورکرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ اس طرح کی مزید ہڑتال بھی کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com