منیدی کے قریب” کا پوتا” کیمپ میں آگ لگنے سے ایک غیر ملکی ہلاک۔

یونان کے ٹی وی چینل سکائی نیوز کے مطابق” کا پوتا ” کیمپ میں آج جمعے کی صبح سویرے 8بجے لگنے والی آگ سے ایک غیر ملکی ہلاک ہو گیا۔

یہ کیمپ زلزلے کے بعد لوگوں کو مہیا کئے جانے والے کنٹینر نما  گھروں پر مشتمل ہے۔

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔مگر آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی ایک غیر ملکی کی جان جا چکی تھی۔

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کے آگ کس وجہ سے لگی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com