کریتی میں موٹر سائیکل حادثہ: 35 سالہ نوجوان ہلاک۔

کریتی میں موٹر سائیکل حادثہ میں 35 سالہ نوجوان ہلاک اور اس کی ساتھی لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔

حادثہ پلا تانیہ ریتھمنو نامی روڈ پر پیش آیا جب موٹر سائیکل ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتوار 2 نومبر کو چھ بجے شام کو پیش آیا حادثے کی جگہ پر فوراً فائر بریگیڈ اور پولیس کی نفری پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لڑکے کے لئے پہلے ہی دیر ہو چکی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ساتھی لڑکی کی حالت ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہے اور ہسپتال کے انچارج کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ لڑکی کو ایتھنز کے کسی اسپتال میں منتقل کیا جائے کیونکہ وہ سہولیات جو ایتھنز میں ہیں کریتی میں میسر نہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com