وارکیزہ “کے قریب ایکسیڈنٹ میں ایک ہلاک2شدید زخمی۔

پولیس کے مطابق “وارکیزہ” کے قریب ایتھنز سے بتیس کلومیٹر دور”ایتھنز۔ سنیو” روڈ پر ایکسیڈنٹ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دو شدید زخمی۔

حادثے میں تین کاریں اور دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرائے کچھ ہی دیر بعد اس جگہ پر فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب ایک دوسری کار اس سے آکر ٹکرائی کار کے ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر پڑا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com