غیر ملکی تارکین وطن کو ٹرک میں یونان لاتے ہوئے ایک ایجنٹ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق تھیسلونیکی پولیس نے ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جو ٹرک میں دس غیر قانونی تارکین وطن کو یونان لا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق روٹین کی چیکنگ کے دوران مشہور زمانہ “آگناتیا” روڈ پر 25 سالہ غیر ملکی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک میں سے دس غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔

پولیس کے مطابق ان دس غیر ملکی مہاجرین میں تین کی عمریں 18 سال سے بھی کم تھیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ترکی سے یونان میں داخل ہوئے اور اس کے بعد ایتھنز کی جانب جارہے تھے جب پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com