موریا کیمپ میں ایک پناہ گزین ہلاک زخموں سے چور لاش پولیس کو مل گئی۔

یونان میں موریا کیمپ میں آج صبح سویرے ایک شخص کی زخموں سے چور لاش پولیس کو مل گئی۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پناہ گزین موریا کیمپ میں رہ رہا تھا اور کسی نے اسے نہایت بے دردی سے قتل کیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موریا کیمپ پہنچ گئی اور قاتل کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے آخری اطلاعات آنے تک ابھی تک قاتل کا پتہ نہیں چل سکا ۔

پولیس پورے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے اور قاتل کو تلاش کیا جارہا ہے پولیس کے نمائندے کے مطابق بہت جلد قاتل کو تلاش کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com