امونیا کے قریب ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

امونیا کے قریب کریتی روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو کریتی روڈ پر البانیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش ملی عینی شاہدین کے مطابق وہ شخص ایک” بار “میں بیٹھا ہوا تھا جب دو افراد نے اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کے متعلق مختلف قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن ابھی تک اس بات کا حتمی ثبوت نہیں مل سکا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق کسی بھی جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔

پولیس کی جانب سے تمام شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com