اگناتیا” روڈ پر ایک اور حادثہ تین غیر ملکی ہلاک۔

فائر برگیڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق “اگناتیا” روڈ پر ایک اور حادثہ ہوا جس میں تین غیرملکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایجنٹ نے اپنی کار میں چھ غیر ملکی افراد کو بٹھا رکھا تھا اور” کوالہ” کی طرف جا رہا تھا پولیس نے روڈ پر وارننگ نسب کی ہوئی تھی کہ آگے ایکسیڈنٹ ہو چکا ہے اس لئے رفتار کم کر کے گزرا جائے۔

کار ڈرائیور نے وارننگ کی پرواہ کیے بغیر اپنا سفر جاری رکھا اور آگے الٹے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا حادثے میں تین غیر ملکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین زخمیوں کوفوری ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس ملک سے تھا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com